: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
لکھنؤ،21فروری(ایجنسی) یوپی انتخابات میں چوتھے تشہیر کے آخری دن الہ آباد میں ایس پی کانگریس اتحاد کے تحت اکھلیش یادو اور راہل گاندھی روڈ شو کے بعد پلیٹ فارم شیئر کرنے والے تھے. پلیٹ فارم پوری طرح تیار تھا لیکن اچانک وہ بھربھرا کر گر گیا. غنیمت یہ رہی کہ دونوں رہنما اس وقت اسٹیج پر موجود نہیں تھے.
دراصل الہ آباد میں روڈ شو کے
بعد ان دونوں لیڈروں کو ایک ریلی سے خطاب کرنا تھا. اسی ریلی کے لئے اسٹیج کو سجایا گیا تھا لیکن بتایا جاتا ہے کہ اس پر ہجوم زیادہ جمع ہونے کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا. تاہم کہا جا رہا ہے کہ پلیٹ فارم گرنے سے کسی کو شدید چوٹ نہیں آئی ہے. تاہم پلیٹ فارم گرنے کے بعد دونوں رہنما وہاں نہیں پہنچے.
الہ آباد میں منگل کو ہی بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے بھی روڈ شو کیا. بی جے پی نے بھی جم کر طاقت کا مظاہرہ کیا.